• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ وینا ملک شوبز ورلڈ میں دوبارہ متحرک، جیو نیوز سے بات چیت


اداکارہ وینا ملک شوبز کی دنیا میں دوبارہ متحرک ہونے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کی ہے۔

اداکارہ نے نیوز کانفرنس اور جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا اکاؤنٹ چلانے اور اردو املا کے لیے اپنی ٹیم سے مدد لیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کوئی اور چلاتا ہے تو وہ ایسا سمجھتا رہے۔

وینا ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں، لیکن میری ان کی کابینہ کے بارے میں یہ رائے نہیں ہے۔

اس سے قبل وینا ملک ایک پروگرام کے دوران کہہ چکی ہیں کہ ان کے ٹوئٹس میں سوچ ان کی ہوسکتی ہے لیکن ضروری نہیں الفاظ بھی ان کے ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے خیالات درحقیقت عوام کے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین