• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کیجانب سے شادی کی میڈیا کوریج کرنے والوں کیلئے خصوصی مٹھائی

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے اپنی شادی کی میڈیا کوریج کے لیے آنے والے عملے کو خصوصی طور پر مٹھائی بھیجی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں اب سکس سینس فورٹ بروارہ کے باہر تعینات میڈیا کے اہلکار جوکہ اس مشہور جوڑے کی شادی کی کوریج کے لیے کھڑے تھے۔ 

وکی کوشل اور کترینہ کیف نے ان کی شادی کی شاندار تقریب کے بعد ان کے لیےخصوصی طور پر مٹھائی بھجوائی۔


نوبیاہتا جوڑے نے اپنے اس اقدام سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے چاہنے والوں کی جانب سے نئے سفر کے آغاز پر اِنہیں دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین