• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: طلباء کا استاد پر حملہ، سر پر کوڑا دان رکھ دیا

کرناٹک کے ایک اسکول کے طلباء کی استاد کے ساتھ بدسلوکی/ فائل فوٹو
کرناٹک کے ایک اسکول کے طلباء کی استاد کے ساتھ بدسلوکی/ فائل فوٹو

پڑوسی ملک بھارت میں طلباء نے کلاس روم میں استاد پر حملہ کردیا جس کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے ایک ہائی اسکول کے طلباء کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر کلاس کے دوران ایک استاد کے ساتھ بدسلوکی کی۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طلباء نے مبینہ طور پر اپنے استاد کے ساتھ بدتمیزی کی جبکہ ایک طالب علم نے استاد کے سر پر کوڑا دان رکھ دیا۔

تصاویر: بھارتی میڈیا
تصاویر: بھارتی میڈیا

طلباء  کے حملے پر استاد نے کچھ نہیں کہا اور خاموشی سے پڑھاتے رہے۔

کچھ دیر کے بعد جب استاد کُرسی پر بیٹھ گئے تو دوبارہ طلباء کے گروپ نے استاد پر کوڑے دان سے حملہ کیا۔

دریں اثنا، کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر نے واقعے کا نوٹس لیا اور سخت کارروائی کی ہدایت دی۔

دوسری جانب استاد نے بتایا کہ جب وہ کلاس روم میں داخل ہوئے تو اُنہوں نے فرش پر گٹکے کے پیکٹ پڑے ہوئے دیکھے، انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھیں، جب اُنہوں نے پڑھانا شروع کیا تو ان میں سے کچھ نے انتشار پیدا کرنا شروع کر دیا۔

تازہ ترین