• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 15 دسمبر ، 2021

جنید صفدر کی بارات، آپ سے کیا چُھپا رہ گیا؟


جنید صفدر کی گزشتہ رات ہونے والی بارات کی تو خوب دھوم ہوئی مگر ابھی بھی بہت کچھ ہے جو منظر عام پر نہیں آسکا ہےجس کی تفصیلات یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

بارات پر شاندار آتش بازی:

اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے رہنما عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر بارات کے ساتھ جانے والے مہمان جمع ہوئے، بارات میں بینڈ اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔



شہباز شریف کی مریم نواز کو گلے لگا کر مبارکباد:

قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف جو پچھلے کچھ دنوں سے شروع شادی کی تقریبات میں منظر سے غائب تھے، بارات میں روائتی کُلا اور ٹائی لگائے دلہے کے ساتھ ساتھ رہے۔

دلہن کے گھر انٹری کی بات ہو یا اسٹیج پر دولہے کے ساتھ کسی بڑے کا ساتھ ہونے کی، دونوں ہی جگہ شہباز شریف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھاتے دکھائی دیے۔

شہباز شریف شادی میں شرکت کے لیے پہنچے تو بھتیجی مریم نواز کو گلے لگا کر مبارکباد بھی دی۔

مریم نواز نے تو میلہ لوٹ لیا:

بارات کی روانگی سے قبل اہلِ خانہ کی تصویر منظرِ عام پر آئی تو مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دولہے کے ساتھ دیکھا گیا۔

مریم نواز ڈیزائنر نومی انصاری کے خوبصورت ہرے جوڑے میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں ، مریم نواز نے بیٹے کے اس بڑے دن میک اپ آرٹسٹ صدف فرحان سے میک اپ کروایا۔



 دولہے کے والد کیپٹن (ر) صفدر نے کوٹ پینٹ کے ساتھ گلابی کُلہ پہنا، دولہے نے اپنے والد کی شادی کی طرز کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

مریم نواز دولہے کے ساتھ گاڑی میں دلہن کے گھر پہنچیں:


 دلہن عائشہ سیف خان احتساب بیورو کے سابق سربراہ اور نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان خان کی بیٹی ہیں۔

دلہن نے کس ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا؟

دلہن عائشہ سیف نے اپنی زندگی کے اس یادگار دن ڈیزائنر بنٹو کاظمی کے لباس کا انتخاب کیا۔ میک اپ آرٹسٹ انعم فاروق خان نے عائشہ سیف کا تیار کیا۔

دلہن عائشہ سیف الرحمٰن بنٹو کاظمی کے گولڈن رنگ کے لباس کے ساتھ ہیروں اور زمرد کے زیورات پہنے بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

عائشہ نے اپنا میک اپ کم سے کم رکھا اور روائتی دلہنوں کی طرح انہوں نے اپنے ہاتھوں پر مہندی بھی نہیں لگائی۔

بارات کی وینیو کو سفید پھولوں سے سجایا گیا:


بارات کی فوٹوگرافر کون تھیں؟

شادی کی تقریب کے لیے فوٹوگرافر فاطمہ طارق کی بھی خدمات حاصل کی گئیں جسے انہوں نے ایک اعزاز سمجھا۔


جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔