مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ، عائشہ سیف کو بیاہ لے گئے۔
بارات عباس آفریدی کے مارگلہ ٹاؤن فارم ہائوس سے سیف الرحمٰن فارم ہاؤس گئی جس میں خاص خاص لوگوں کو دعوت دی گئی تھی، بارات کے موقع پر آتشبازی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔
جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگی، کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گيا، صرف قریبی رشتے داروں اور احباب کو دعوت دی گئی۔
جنید صفدر کی بارات کی تصویری جھلکیاں: