• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاح رجسٹرار کیلئےٹریننگ ضروری قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے نکاح رجسٹرار کیلئےٹریننگ ضروری قرار دے دیا ہے اور تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام رجسٹرار کونکاح بارے نئے قوانین سے آگاہی فراہم کی جائے۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ڈویژن بھر میں نکاح رجسٹرار کی تربیت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ لودھراں میں 15دسمبر، 16دسمبر ، دنیا پور میں 20,21دسمبر، کہروڑ پکا میں 22،23دسمبر، وہاڑی میں 27،28دسمبر، بوریوالہ میں 29,30 دسمبر، میلسی میں 31دسمبر اور 01جنوری، کبیروالا میں 03,04 جنوری، میاں چنوں 05،06جنوری ، خانیوال، 07،08 جنوری ، جہانیاں 10جنوری 2022 کو نکاح رجسٹرار کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین