• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں لاہور قلندرز کی عدم شرکت کی خبریں من گھڑت ہیں: ذرائع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کی عدم شرکت کی خبریں من گھڑت ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز کی چیمپئن ٹیموں کے درمیان ایسے کسی ایونٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، انگلینڈ اجلاس میں اس ایونٹ بارے کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔

اجلاس میں نہ تو پی ایس ایل اور نہ ہی آئی پی ایل نمائندوں نے شرکت کی، ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ ہی نہیں ہو رہی تو پاکستان کو نکالنے کی بات قبل از وقت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے بارے آئی سی سی نے فیصلہ کرنا ہے، کسی ملک کے کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید