• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا نواسے کے لیے پیار، تصاویر خود شیئر کردیں

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کی بارات پر نواسے کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

مریم نواز نے ’نانو‘، کے کیپشن کے ساتھ نواسے محمد کو گود میں اُٹھائے تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائیں۔

کیپشن میں ’نانو‘ کے ساتھ انہوں نے ہارٹ ایموجی اور لفظ ’ماشاء اللّٰہ‘ کا اضافہ بھی کیا۔


نائب صدر مسلم لیگ نون کے اکاؤنٹ سے یہ تصاویر سامنے آئیں تو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں سراہنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مریم نواز نے جنید صفدر کی بارات میں ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ ہرا لہنگا زیب تن کیا تھا جس میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جُنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہو گی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا، ولیمےمیں صرف قریبی رشتہ دار اور فیملی احباب کو دعوت دی گئی ہے۔

تازہ ترین