• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی جوانی کی یہ تصویر کہاں کی ہے؟

پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی ماضی کی تصاویر دیکھنے کا اشتیاق ان کے چاہنے والوں کو ہر وقت ہی رہتا ہے۔

عمران کی 1971 کی ایک تصویر آج منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ لندن میں موجود ہیں اور ساتھ دیگر لیجنڈری کھلاڑی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویر میں پاکستان کے کپتان انتخاب عالم، وسیم باری، سلیم الطاف اور عمران خان موجود ہیں جو 1971 کے آغاز میں اسکواڈ کے ہمراہ لندن کے ہوٹل پہنچنے تھے اور اپنا سامان الگ کررہے تھے۔

لیجنڈری کرکٹرز کے ہمراہ کھڑے عمران خان کو ہاتھ میں ہاکی اسٹک پکڑے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے 18سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 1971سیریز سے کیا، ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔

تازہ ترین