ضلع خیبر بلدیاتی الیکشن کے دوران میدانِ جنگ بن گیا، کرک کی تحصیل تخت نصرتی پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک کا چچا زاد بھائی اور گن مین شامل ہیں، واقعے کے بعد پولنگ روک دی گئی، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
ذخہ خیل اور لنڈی کوتل میں مسلح افراد کے پولنگ اسٹیشنوں پر حملے، فائرنگ، راکٹ چل گئے۔
پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ باکس ٹوٹ گئے، الیکشن میٹریل کو بھی نقصان، بھگڈر، بے نظمی کے بعد 20 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل بند ہوگیا، علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔
لنڈی کوتل بازار کے ملک نادر شاہ کلے اسکول پولنگ اسٹیشن میں مسلح افراد گھس گئے، بیلٹ باکس توڑدیا، الیکشن میٹریل کو نقصان پہنچایا اور عملے کو یرغمال بنالیا گیا۔