خیبرپختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے میر مصری بانڈہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر حملہ ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ میر مصری بانڈہ کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر دوران پولنگ حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر آزاد کونسلر امیدوار مظفر نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا۔
ڈی پی او کے مطابق حملہ آوروں نے 6 بیلٹ باکس بھی توڑدیے جس کے بعد پولنگ بند کردی گئی۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل روک دیا گیا ہے، دوبارہ پولنگ کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کونسلر امیدوار مظفر سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔