• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر ہے کہ اللّٰہ تعالی نے مجھے ایسا بھائی دیا جو رشتوں کو مقدس سمجھتا ہے، شہباز شریف

’ فخر ہے کہ اللّٰہ تعالی نے مجھے نواز شریف جیسا بھائی دیا‘
’ فخر ہے کہ اللّٰہ تعالی نے مجھے نواز شریف جیسا بھائی دیا‘

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے نواز شریف کا بھائی ہونے پر اظہارِ فخر کیا ہے۔

 شہباز شریف نے نواز شریف کی سالگرہ پر جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ اپنے بھائی، قائد، سچے کھرے پاکستانی، عوام دوست رہنما جناب محمد نواز شریف کو ان کے یوم ولادت پر مبارک پیش کرتا ہوں۔

صدر مسلم لیگ نون نے لکھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ اللّٰہ تعالی نے محمد نوازشریف کی صورت میں ایسا بھائی، ایسا قائد اور غم گسار عطا کیا ہے جو رشتوں کو مقدس سمجھتا ہے، انسانی احترام پر یقین رکھتا ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کا دل اپنے عوام اور ملک کی بہتری کے لیے دھڑکتا ہے، اصول اور ملک کے مفاد میں ہر خطرے سے ٹکراجاتا ہے جس کے حوصلے ہمالیہ سے بلند، محبت شہد سے میٹھی اور ارادے فولاد سے مضبوط ہیں۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالی آپ کو سلامت رکھے، ہمارے سروں پر قائم دائم رکھے۔ آمین

تازہ ترین