• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: مزید 34 افراد میں اومی کرون کی تشخیص


ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں ایک دن میں 34 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 34 افراد میں اومی کرون کی تشخیص کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق دارالحکومت میں 6 دن میں 64 اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں اومی کرون کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اومی کرون کے کیسز گلبرگ، ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔

پنجاب سمیت لاہور میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 155نئےکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 132 نئے مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

تازہ ترین