ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے اومی کرون کے بڑھتے کیسز پر ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ڈی ایچ او کی ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ نئے سال کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ متوقع ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے شہریوں سے التماس ہے کہ کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ پر سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کرسکتی ہے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ نیو ائیر نائٹ پر شہری اجتماعات میں جانے سے پرہیز کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں چند روز پہلے شادی میں ایک ہی گھر کے 15 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔