• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجر بازار میں ٹارگٹ کلنگ، برطرف انسپکٹر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں برطرف پولیس انسپکٹر اور ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے قتل کا مقدمہ سولجر بازار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

دہرے قتل کی ایف آئی آر 586/21 مقتول جاوید بلوچ کے بھائی خالد حسن کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا۔ مدعی کے مطابق وہ سرکاری ملازمت کرتا ہے اور اس کا بھائی جاوید بلوچ اپنے کزن کے ہمراہ ارشد پپو قتل کیس کی سماعت میں گواہی دینے کے لیے سینٹرل جیل میں واقع انسدادِ دہشت گردی کی عدالت گیا تھا کہ عدالت سے واپسی پر نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا۔

مدعی کے مطابق میرے دوست نے فون پر جاوید بھائی کو گولی لگنے کی اطلاع دی تھی اور بتایا گیا کہ کزن مصدق کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس کے مطابق اس نے سول اسپتال پہنچ کر لاشوں کو شناخت کیا۔

تازہ ترین