• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والوں کو سخت سزا دلوائی جائے گی، شہباز گِل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے نون لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والوں کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’لاہور میں لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے۔‘

شہباز گِل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس اس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے بلال یاسین کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے، آپریشن کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید