مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزاے جنید صفدر نے لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بلال یاسین کی ایک فوٹو شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کیا کہ بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی خبر نے پریشان کردیا۔
جنید صفدر نے کہا کہ ہماری دعائیں بلال یاسین کے ساتھ ہیں، اللہ انہیں جلد صحتیاب کرے۔
یاد رہے کہ 1970 میں پیدا ہونے والے بلال یاسین مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے بھانجے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے موہنی روڈ میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پاکستان مسلم لیگ نون کے رکنِ صوبائی اسمبلی بلال یاسین کا آپریشن مکمل ہو گیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔