• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر رانا بیٹی کی منگنی میں کیوں جذباتی ہوئے؟

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور سپر اسٹار معمر رانا نے بیٹی کی منگنی کی تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معمر رانا نے اپنی بیٹی کی منگنی کی تقریب کی کچھ دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بیٹی کا ہاتھ تھامے اسٹیج کی طرف جارہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں معمر رانا بےحد خوش نظر آرہے ہیں جبکہ یہ تصاویر باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہیں۔

معمر رانا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری بیٹی کا اسٹیج پر میرے ساتھ چلنا میرے لیے پورے ایونٹ کا سب سے زیادہ زبردست اور جذباتی حصہ تھا۔‘

اداکار نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’یہ وہ یادگار وقت تھا کہ جب، میں نے محسوس کیا کہ اب کوئی اور میری بیٹی کی زندگی میں سب سے اہم آدمی کے طور پر میری جگہ لے گا۔‘

واضح رہے کہ معمر رانا کی بیٹی ریا کی منگنی کی تقریب اتوار کے روز لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں اداکارہ ریما، صاحبہ، صائمہ، شان، جان ریمبو، سعود اور جویریہ سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ 

اداکارہ ریما، جنہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ منگنی کی تقریب میں شرکت کی انہوں نے ایونٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کیں تھیں۔

خیال رہے کہ معمر رانا 2 بیٹیوں (ریا اور رانیہ) کے والد ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید