• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور ان کے شوہر عمیر جسوال کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا۔

ثنا جاوید نے گولڈن ویزا کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔


عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثناء نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویز ا ملنے پر کافی خوش ہیں ، یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ثنا اور عمیر سے قبل فخرِ عالم،  ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید