• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار، اداکار و میزبان فخرِ عالم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فخرِ عالم متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے ہیں۔

یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر فخرِ عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اماراتی حکام کا اس بڑے اعزاز سے نوازنے پر شکرگزار ہوں، جنہوں نے میرے کام کو سمجھا اور شوبز، کاروباری سرگرمیوں اور اس سے بڑھ کر پرواز مشن سے متعلق میرے پورے کام کو تسلیم کیا۔


فخرِ عالم نے لکھا کہ ’دبئی میرا دوسرا گھر ہے، میں یہاں 17 سال سے رہ رہا ہوں اور مجھے یہاں رہنا پسند ہے، میں گولڈن ویزے سے نوازنے پر بے حد خوشی اور بہت فخر محسوس کررہا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں مستقبل میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

فخرعالم کا کہنا تھا کہ گولڈن ویزہ فنکاروں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ان کو اس سے حوصلہ افزائی ملتی ہے۔

تازہ ترین