• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کے اہلکار سیلفی بنا رہے تھے، راجہ یاسر


مری ہوٹل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ یاسر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے اہلکار سیلفی بنارہے تھے، پلاننگ ہوتی تو خراب موسم میں مری کی اموات سے بچا جاسکتا تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ یاسر نے کہا کہ یہ مجرمانہ غفلت ہے، اس پر جوڈیشل کمیشن بنناچاہیے۔

انہوں نے کہا  کہ جب مری کو سیاحوں کیلیے بند کرنے کا اعلان ہوا تو لوگ آدھے راستے سے مڑنے لگے، حالاں کہ مری کے آدھے ہوٹل خالی پڑے تھے۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 اموات ہوگئی ہیں۔

برف باری ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔

قومی خبریں سے مزید