• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیات میں برفانی طوفان، داخلی و خارجی راستے بند


گلیات میں برفانی طوفان کے باعث تمام داخلی و خارجی راستے بند ہیں، مری جانے والے پھنسے درجنوں سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا۔

ایک اندازے کے مطابق گلیات میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، ہوٹل مالکان کو سڑکیں کھلنے تک سیاحوں کو آؤٹ نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو نتھیا گلی سمیت گلیات نہ جانے کی ہدایت  کی گئی، گلیات میں 20 سے 25 ہزار گاڑیں داخل ہو چکی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا دعویٰ ہے کہ گلیات میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 اموات ہوگئی ہیں۔

برف باری ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔

قومی خبریں سے مزید