• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم صافی (5جنوری 2022) افغانستان… اور پاکستان پھنس گیا؟

صافی صاحب! تاریخ کا اگر مطالعہ کیاجائے تو یہ بات درست ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں۔یہ بات درست ہے کہ ہم نہ تو امریکہ کے دوست بن سکے نہ ہی افغانستان کے۔یہ بھی درست ہے کہ ہمارے سیاستدان کشمیر کے تنازع پر بھی سنجیدہ نہیں۔یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس کا فوری حل ضروری ہےاور پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔(علی کامران۔ مری)


مظہر عباس (5جنوری 2022) آڈیو وڈیو لیک سیاسی بازار میں

جناب! یہ بات سچ ہے کہ عہدِ حاضرکی سیاست میں سماجی میڈیا کا غیرمعمولی عمل دخل ہے۔اب کی بار سیا سی مہم سوشل میڈیا پر چلے گی اورآڈیو وڈیو لیک سیاست بھی سیاسی بازار میںگرم رہے گی۔شہباز شریف کا لیپ ٹاپ نوجوانوں کو دینا ایک اچھا اقدام تھا مگر نوجوانوں کو یہ زیادہ پسند نہیں آیا۔اسی وجہ سے بہت سے نوجوانوںنے اسے فروخت کر دیاجس کے ثبوت سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔(مصطفیٰ شبیر)


کشور ناہید(5 جنوری 2022)ہم سے رنجِ بےتابی کس طرح اٹھایا جائے

پاکستان میں فرقہ واریت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ آپ نے بجا فرمایا۔حکومت بھی مذہبی جنونیت کے سامنے سر جھکا دیتی ہے۔ سیالکوٹ کے سانحے پر بھی حکومت مذمت کے سوا کچھ نہ کر سکی۔(محسن رضا)


یاسر پیرزادہ(5 جنوری 2022)لاہور اب رہنے کے قابل نہیں رہا

یہ بات سچ ہے کہ پاکستان میں اب سردیوں کا دورانیہ کم ہو چکا ہے۔دسمبر اور جنوری میں بہت سردی ہوا کرتی تھی مگر اب کہاں اتنی سردی ہوتی ہے؟لاہور حقیقت میں بہت آلودہ ہو چکا ہے۔کچھ عرصہ قبل فضائی آلودگی پر رپورٹ شائع ہوئی ، جس میں پاکستان دنیا بھرمیں دوسرے نمبر پر تھا۔(احسن رحمٰن)


اشتیاق بیگ(5 جنوری 2022)دیوالیہ معیشت۔ شبر زیدی کا انکشاف

پاکستان تحریکِ انصاف کا قرض لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت کی کارکردگی دیکھ کر شبر زیدی کی بات درست لگتی ہےکہ 3سال میں موجودہ حکومت نے جس طرح قرضہ لیا ، اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ ملک دیوالہ ہو چکا ہے۔(فرحان حمید)