چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 50۔ 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور کھیل کی تعریف کی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے یقین دہانی کروائی کہ کھلاڑیوں کی تمام ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔
دبئی میں کھیلے جارہے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بھارتی ٹیم 156 پر آل آؤٹ ہوگئی۔