سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق 19 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک کیے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک کیے گئے۔
ادھر ضلع بنوں میئں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ میں مزید 5 فتنہ الخوارج مارے گئے ، جن سے اسلحہ، گولہ و بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی اعلامیے کے مطابق ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے۔
اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے۔