تحریر: عالیہ کاشف عظیمی
ماڈل: مومنہ بتول
ملبوسات:مومنہ کلیکشن
آرایش: Sleek By Annie
عکّاسی: ایم-کاشف
لے آؤٹ: نوید رشید
جنوری کے آغاز ہی سےپورا مُلک شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ کہیں برف باری کسی دبیز شال کی طرح ہر منظر اپنی آغوش میں چُھپا رہی ہے،تو کہیں ایسی موسلا دھار بارش کہ جل تھل ایک ہوا جارہا ہے اور کہیں ہلکی ہلکی بوندا باندی ماحول میں خوش گواریت سی بَھر رہی ہے۔
بہرکیف، جب نیلگوں آسماں پر بادلوںکا راج ہو، سُرمئی سیاہی میں ڈھلی شامیں پورے جوبن پر آجائیں تو ایسے میں سجنے سنورنے کا بھی اپنا ہی ایک لُطف ہوتا ہے۔ تو لیجیے، اس برکھا رُت اور سرد نشیلی ہواؤں کی مناسبت سے ہم نے بھی آج اپنی بزم کچھ مغربی انداز پہناووں سے آراستہ کی ہے۔
ذرا دیکھیے، سیاہ جینز اورشارٹ شرٹ کے ساتھ آرمی گرین/اولیو رنگ فرنٹ اوپن بٹن ڈاؤن گرم شرٹ کیسی حسین لگ رہی ہے۔ بلیو فِٹڈ جینز کے ساتھ سُرخ و سفید رنگ کے سدا بہار کنٹراسٹ میں اسٹرائپڈ شرٹ کی شان نرالی ہے،تو سیاہ بیل باٹم کے ساتھ کوٹ، بیلٹ کا انتخاب بھی جاذبِ نظر ہے۔ پھر ایک جانب بلیک پینٹ، پیچ رنگ ٹکنگ شرٹ کے ساتھ سیاہ کوٹ خوش گوار تاثر دے رہا ہے، تو دوسری جانب سیاہ رنگ اسکن ٹائٹ شائننگ ٹراؤزر کے ساتھ پلین پیپلم بھی خُوب جچ رہا ہے۔
ہمیں یقین ہے، اس بھیگے بھیگے، ٹھنڈے ٹھار موسم میں ایسے گرما گرم پہناووں کا یہ انتخاب آپ کے دِل کو بھی ضرور بھائے گا۔