• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی شہری سرمایہ کر کے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکیں گے، فواد چوہدری

کراچی ( جنگ نیوز) حکومت نے غیر ملکی شہریوں کو سرمایہ کاری کے بدلے پاکستان کی مستقل رہائش دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غیر ملکی شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جُزو قرار دیا ہے ، جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش کی اسکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید