• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم ڈویژن ریفائنریز کو چھیج بحران سے نکالنے میں ناکام رہا، سینئر عہدیدار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن اب تک ملک کی ریفائنریز کو چھیج بحران سے نکالنے میں ناکام رہا ہے جس نے انہیں ان کے ذخیروں میں فرنس آئل کے بڑھتے ہوئے اسٹاک کی وجہ سے کم مال کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر 6 جنوری 2022 کو ریفائنریز سے فرنس آئل کی قیمتیں کم کرنے کو کہا تھا تاکہ بجلی کی پیداوار کے لیے مصنوعات کا استعمال روبہ عمل لایا جائےجیسا کہ رعایتی قیمت کے ساتھ فرنس آئل حکومت کو اقتصادی میرٹ آرڈر کے مطابق کرنے کے قابل بنائے گا۔ اقتصادی میرٹ آرڈر (ای ایم او ) کے تحت سب سے سستا ایندھن استعمال کرنے والے پاور پلانٹس پہلے چلائے جاتے ہیں۔ اور وہ پاور پلانٹس جو فرنس آئل پر چلتے ہیں وہ دوسرے نمبر پر ای ایم او میں آتے ہیں جیسا کہ فرنس آئل کی قیمتیں ایل این جی کی قیمت سے زیادہ ہیں جو ایل این جی پر مبنی پاور پلانٹس میں استعمال ہوتی ہے۔ اور ایندھن کی قیمت صارفین کے لیے ایک پاس تھرو آئٹم ہے۔ ڈیزل پر چلنے والے پاور پلانٹس مہنگی ترین بجلی پیدا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈیزل پر مبنی پلانٹس اکنامک میرٹ آرڈر میں آخری نمبر پر ہیں۔ تاہم اس سے قبل مقامی ریفائنریوں نے پاور پلانٹس میں استعمال کے لیے فرنس آئل کی قیمتوں میں رعایت دینے کی حکومتی تجویز کی مخالفت اس بنیاد پر کی تھی کہ فرنس آئل کی قیمتیں کم کرنا قابل عمل تجویز نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے ریفائنریز میں چھیج بحران میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ تاہم عہدیدار نے بتایا کہ ایک نئی پیشرفت میں پاور ڈویژن نے پارکو کے منیجنگ ڈائریکٹر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جس میں انہیں مرکزی کردار کے ساتھ دیگر مقامی ریفائنریوں میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے تاکہ وہ وزارت توانائی کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئےان چھیج مسائل کا حل تلاش کر سکیں جس نے ریفائنریوں کی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید