پاکستانی اولمپک اسٹار ارشد ندیم کی فیفا صدر جیانی ان فینٹنو سے ملاقات ہوئی ہے۔
دبئی میں گلوبل اسپورٹس سمٹ کے دوران ارشد ندیم اور ان فینٹنو کی ملاقات ہوئی، جس میں فیفا صدر نے پاکستانی اولمپین سے اُن کی تھرو سے متعلق پوچھا۔
ارشد ندیم نے فیفا صدر کو بتایا کہ 92 میٹر کی تھرو کی تھی، اب اس ریکارڈ کو توڑنا ہے۔
جیانی ان فینٹنو نے ارشد ندیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ تصاویر بھی بنوائی۔
ذرائع دوران گفتگو فیفا صدر نے جیولن تھرو اسٹار کے کارناموں سے سے واقفیت کا اظہار کیا تو ارشد ندیم کو خوشگوار حیرت ہوئی۔