• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبیہ شاہد کو پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے صوبیہ شاہد کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی پالیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔

ن لیگی ایم پی اے کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ اسپیکر نے میر ی کمیٹی رکنیت ختم کردی ہے۔

صوبیہ شاہد نے کہا کہ میری رکنیت ٹیریان وائٹ کے حق میں قرار داد جمع کرانے پر ختم کی گئی ہے۔ میں نے دراصل بانی پی ٹی آئی کی بیٹی کے لیے حق کی آواز بلند کی تھی۔

اس معاملے پر اسپیکر بابر سلیم سواتی کا کہنا ہے کہ صوبیہ شاہد کو غیر مناسب باتیں نہیں کرنی چاہئیں، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ن لیگی ایم پی اے کو ان کی درخواست پر شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبیہ شاہد ضلع کرم میں رشتہ داروں سے متعلق مسئلہ اٹھانا چاہتی تھیں، اُن کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اس لیے کمیٹی سے ڈی نوٹیفائی کیا۔

قومی خبریں سے مزید