• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،10 سال کے بچے پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں 10 سال کے بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں کمسن بچے کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکس مچھرکالونی کے رہائشی 10 سال کے بچے پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، ملزمان نے بچے پر چوری کا الزام لگا کر اُسے گھر سے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تشدد کرنے والا ملزم عبدالحمید کو مچھر کالونی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں پولیس نے عبدالحمید اور 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے،مقدمہ اغواء اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید