• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سےکچلیں گے: وزیرِ اعظم


وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سے کچلا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمے داروں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کی ہلاکت کی طرح کا گزشتہ روز میاں چنوں میں واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقدس اوراق کو جلانے کے الزام میں ہجوم نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

میاں چنوں کے نواحی علاقے تلمبہ میں اڈا 17 موڑ مدرسہ شاہ مقیم میں ایک نامعلوم شخص پر الزام لگایا گیا۔

الزام لگانے کے بعد ہجوم نے مذکورہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لاش کو درخت پر لٹکا دیا۔

قومی خبریں سے مزید