سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چوہدری پرویز الہٰی کی وفد کے ہمراہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا۔
اعلامیے کے مطابق آصف زرداری اور چوہدری پرویزالہٰی کی ملاقات میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی اور ق لیگ کی قیادت نے مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں طے پایا کہ سیاسی منظر نامے میں آصف زرداری اور پرویز الہٰی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ق لیگ اور پی پی پی کی قیادت نے ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی، سالک حسین، حسین الہٰی، شافع حسین اور راسخ الہٰی بھی موجود تھے۔