• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے دور میں امریکا کو ’ایبسلیوٹلی ناٹ‘ کہا جاتا ہے، مراد سعید


وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں امریکا کو ایبسلیوٹلی ناٹ یعنی بالکل نہیں کہا جاتا ہے۔

ایک بیان میں مراد سعید نے کہاکہ پہلے امریکا پاکستان کو ڈو مور کا حکم دیتا تھا مگر اب عمران خان اسے بالکل نہیں کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف امریکا کے مہنگے دورے کرتے تھے، ڈو مور کا حکم مانتے تھے اور ڈانٹ بھی کھاتے تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، یہ پہلی اپوزیشن ہے جس کو قیمتوں میں کمی پر تکلیف ہے۔

قومی خبریں سے مزید