وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیکا آرڈیننس واپس لینے کے لیے تیار ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نےاسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو پیکا قانون کے لیے مینڈیٹ دے دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جوائنٹ ایکشن کمیٹی تجاویز منظور کرالے تو حکومت سفارشات منظور کرلے گی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی کے ساتھ مذاکرات میں طے پاتا ہے تو حکومت پیکا آرڈیننس واپس لینے کے لیے تیار ہے۔