بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے نے اپنے مداحوں کو خوشبری سنادی ہے کہ ان کی فلم’صنم تیری قسم‘ کا سیکوئل جلد ریلیز ہونے والا ہے، فلم کی ریلیز کے حوالے سے جیسے ہی خبر سامنے آئی مداح قیاس آرائیاں کرنے لگے کہ اس فلم میں بھی ماورہ اداکاری کریں گی۔
ہرش وردھن رانے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، جس میں فلم’صنم تیری قسم 2‘ کی ریلیز کے بارے میں لکھے ہوئے آرٹیکلز کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’صنم تیری قسم 2 بہت جلد 2022 میں ریلیز ہونے والی ہے۔‘
خیال رہے کہ 2016میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ میں ہرش وردھن رانے کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب سیاسی تعلقات کی وجہ سے فلم کے سیکوئل میں ہرش وردھن رانے کے ساتھ اس بار پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نہیں نظر آسکیں گی۔