تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا مِشن پر وزیراعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
عمران خان کے ہمراہ دورۂ لاہور میں وفاقی وزراء اسد عمر، شفقت محمود، فرخ حبیب، حماد اظہر، خسرو بختیار اور شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں۔
وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پنجاب کے تمام ڈویژن کے تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کو مدعو کرلیا گیا ہے۔
وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ملاقات کریں گے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب ارکان قومی اسمبلی اور ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطوں پر بریف کریں گے۔
عمران خان کو پنجاب میں اتحادی قیادت،ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں پر بھی بریف کیا جائے گا۔
وزیراعظم سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی، وزیر اعظم سے اقلیتی ارکان اسمبلی کی بھی ملاقات ہو گی۔
وزیراعظم سے صوبائی وزرا آصف نکئی اورصمصام بخاری کی بھی ملاقات شیڈول ہے، وزیراعظم جنوبی پنجاب پیکیج پر بھی اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
یاد رہے کہ ترین گروپ نے وزیراعظم کی جانب سے طلب کردہ اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔