وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ وزیرا عظم نے کیا تھا، انہیں تبدیل کرنا ہے یا نہیں کرنا اس کا فیصلہ بھی وزیراعظم کریں گے۔
ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کب کرناہے فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے، ہمیں جو معاملہ درپیش ہے وہ وفاقی حکومت کا ہے اور قومی اسمبلی کے سامنے ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ خان بہت جلد اپنے سپورٹرز کو بتائے گاجلسہ کیا ہوتا ہے، یہ ہمیں تیس چالیس لوگ لاکر ڈراتے ہیں وہ حکومت کوئی اور ہوگی۔
شہباز گل نے کہا کہ ہم آپ کو بتائیں گے جلسہ کیا ہوتا ہے ہم آپ کو بتائیں پبلک گیدرنگ کیا ہوتی ہے، اگر آپ کی سیاسی نکسیر نہ پھٹ گئی تو آپ کو پتہ چل جائے گا، سیاسی پریشر ہوتا کیا ہے۔