• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے مداحوں کو عید سے پہلے ہی عیدی دیدی

سلمان خان، فائل فوٹو
سلمان خان، فائل فوٹو

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے عید الفطر سے پہلے ہی اپنے مداحوں کو عیدی دے دی ہے۔

سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار اجے دیوگن کی فلم ’رن وے 34‘ کا ٹریلر شیئر کردیا ہے۔

اُنہوں نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کے پاس ابھی کوئی اور فلم تیار نہیں ہے تو اس لیے اُنہوں نے اپنے بھائی اجے دیوگن سے درخواست کی ہے  کہ اگر وہ عید پرآ سکتےہیں عیدی دینے کے لیے تو آجائیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اس پر ہم سب مل کر جشن منائیں گے اور فلم(رن وے 34) دیکھیں گے‘۔

خیال رہے کہ اداکار سلمان خان تقریباََ ہر سال ہی عید کے موقع پر اپنی فلمیں ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو عید کا تحفہ دیتے ہیں۔

ان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلموں میں 2009 کی فلم ’وانٹڈ‘، 2010 کی فلم’دبنگ‘، 2011 کی فلم’باڈی گارڈ‘، 2012 کی فلم’ایک تھا ٹائیگر‘،2014 کی فلم’کِک‘، 2015 کی فلم’بجرنگی بھائی جان‘، 2016 کی فلم’سلطان‘، 2017 کی فلم’ٹیوب لائٹ‘، 2018 کی فلم’ریس 3‘اور 2019 کی فلم’بھارت‘ شامل ہے۔

تاہم، 2020 میں عالمی وبا کورونا کی وجہ سے یہ سلسلہ ٹوٹ گیا اور اس سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید