• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دورانِ عدت نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے آئے پی ٹی آئی وکلاء کو عدالتی عملے نے سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی آج کی رخصت سے آگاہ کر دیا۔

شکایت کنندہ کے معاون وکلاء نے سماعت 25 مئی تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔

اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سردار مصروف نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر اپیلوں کو التواء میں لے جانا چاہتے ہیں۔

وکیل عنصرکیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینئر وکلاء نے سماعت کل مقرر کرنے کی درخواست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وکیل مرتضیٰ طوری نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے وکلاء مخصوص کیس کے لیے لاہور سے اسلام آباد آتے ہیں، آج بھی پی ٹی آئی کے وکلاء موجود ہیں، کل بھی دستیاب ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالتی عملے سے سلمان اکرم راجہ کے عدالت پہنچنے تک سماعت میں وقفہ کرنے کی استدعا کر دی۔

عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جج صاحب کی طرف سے ہدایات ہیں کہ منگل کو سماعت مقرر کر دیں۔

عدالتی عملے نے سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید