• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد فاصل نے رنبیر کپور کو بھارت کا بہترین اداکار قرار دے دیا

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

جنوبی بھارت کے اداکار فہد فاصل نے اداکار رنبیر کپور نہ صرف شمالی بلکہ پورے بھارت کا بہترین اداکار قرار دے دیا۔ 

 فہد فاصل فلم اینیمل میں رنبیر کپور کی اداکاری سے اتنا متاثر ہوئے کہ انکی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ اپنے تازہ انٹرویو کے دوران فہد کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور بھارت میں سب سے بہترین اداکار ہیں۔ 

انٹرویو کے دوران انکی متاثر کن پرفارمنسز کے بارے میں سوال کے جواب میں فہد فاصل کا کہنا تھا کہ میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں، مجھے ایماندار ہونا ہے، میں یہاں صرف اپنا کام کرتا ہوں۔ کسی چیز کےلیے بدتہذیبی نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لوگ مجھ سے فلم پشپا کےلیے کسی جادو کی امید لگاتے ہیں۔ یہ (پشپا) خالصتاً شراکت داری ہے۔ لہٰذا یہاں میرا کام ہے جو واضح ہے۔  

فہد فاصل کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کی امیدیں پریشان نہیں کرتیں، کیونکہ میں اور میرے کئی دوست یہ سمجھتے ہیں کہ وکی کوشل اس دہائی کی بہترین دریافت ہیں، راجکمار راؤ بھارت میں پیدا ہونے والے عمدہ اداکاروں میں سے ہیں جبکہ رنبیر کپور، میرا مطلب ہے، بھارت کے بہترین اداکار ہیں۔ لہٰذا میں نہیں جانتا کہ وہ (مداح) مجھ میں کیا دیکھتے ہیں۔  

صرف جنوبی بھارتی اداکار کے تصور سے متعلق سوال کے جواب میں فہد فاصل کا کہنا تھا "نہیں، میں صرف اداکار ہوں، میرا صرف جنوبی بھارتی فلموں سے کوئی تعلق نہیں۔ میں صرف اپنا کام کرتا ہوں۔"

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ وہ کام کرو جس پر آپکو یقین ہو۔ 

خیال رہے کہ فہد فاصل کو فلم آویشام میں جاندار پرفارمنس پر خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ وہ پشپا کے بعد اب پشپا 2 میں بھی جلوہ گر ہوں۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید