• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس تیار، آج پیش ہوگا

اسلام آباد ( آن لائن ) ہارس ٹریڈنگ کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی گئی ہے جو آج ( پیر کو ) سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ہدایت پر سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کی جبکہ صدارتی ریفرنس کا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، کابینہ ڈویڑن ریفرنس کی منظوری کے لیے سرکولیشن سمری وفاقی وزرا کو ارسال کرے گا، صدارتی ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید