پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتفاق کیا ہے کہ عمران خان اور اُن کے حواریوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران عدم اعتماد تحریک کامیاب بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کے معاشی جرائم پر انہیں معاف نہیں کریں گی، عمران خان اور ان کے حواریوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔