• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید صرف 443 کورونا مریض، اموات رپورٹ نہ ہوئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر آ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس دوران کوئی کورونا مریض فوت نہیں ہوا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 443 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 ہزار 700 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 333 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 22 ہزار 862 ہو چکی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی


ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 33 زیرِ علاج مریضوں میں سے 455 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 84 ہزار 496 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 476 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 72 لاکھ 38 ہزار 25 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 74 ہزار 157 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 92 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 577 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 551 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 777 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 307 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 991 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 22 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 227 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 460 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 673 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید