• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کی خبریں، احد اور سجل کا سوشل میڈیا کیا کہتا ہے؟

شوبز انڈسٹری کی جانی مانی جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی  گزشتہ دنوں سے طلاق کی خبروں کے بعد بھی سجل علی کا اکاؤنٹ اداکار احد رضا میر کو فالو کرتا نظر آرہا ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہمیں مزید کیا بتا رہا ہے اس پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں:


سجل نے احد کو انسٹاگرام پر اَن فالو نہیں کیا

جوڑے کی طلاق کی خبریں تو گردش کر ہی رہی ہیں لیکن سجل اور احد اب تک ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کر رہے ہیں۔

اکاؤنٹ سے تصاویر بھی نہیں ہٹائی گئیں

جوڑے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے متعدد مواقعوں پر شیئر کی جانے والی اپنی تصاویر بھی ڈیلیٹ نہیں کی ہیں جبکہ علیحدگی کے بعد اکثر جوڑے اپنی پُرانی یادیں سوشل میڈیا سے ہٹا دیتے ہیں۔

صبور بھی بہنوئی اور سجل کی ساس کو اب تک فالو کررہی ہیں

سجل کی بہن اور اداکارہ صبور علی کی جانب سے بھی بہنوئی احد رضا میر اور سجل کی ساس ثمرہ رضا میر کو فالو کیا جارہا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ شام او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اب باقاعدہ طلاق کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

اِن خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آ رہی۔

دوسری جانب سجل علی کے اس عمل سے لاکھوں مداح بے حد رنجیدہ اور شش و پنج میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید