• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ نے جام عبدالکریم کی ضمانت منظور کرلی


ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ نے منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ نے جام عبدالکریم کی ضمانت 11 اپریل تک منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

جام عبدالکریم کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بیرون ملک سے واپس آگیا ہوں ، الزامات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں، ضمانت منظور کی جائے۔

خیال رہے کہ جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کے مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ سے 3 اپریل تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں 3 ملزمان سالار، دودو اور دھنی بخش کی ضمانت میں توسیع بھی کی ہے، یہ تینوں ملزمان ملیر کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

ناظم جوکھیو کی فیملی نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو خون معاف کردیا تھا، اس حوالے سے ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے کہا تھا کہ میں بہت مجبور ہوں، میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے، اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا۔

قومی خبریں سے مزید