• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

64 فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا

کراچی(جنگ نیوز)64فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کے حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کے الزام کو مسترد کردیا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو ہٹانے کی کوششوں کی وجہ مہنگائی اور عوام کو ریلیف نہ پہنچانا کہا البتہ 36فیصد نے حکومت کے امریکی سازش کے نظریے کو سپورٹ کیا۔اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا ۔ جس میں ملک بھر سے800گھرانوں نے حصہ لیا۔ یہ سروے 3سے 4 اپریل 2022 کے درمیان کیاگیا،جن افراد نے اپوزیشن کی جانب سے حکومت ہٹانے کی کو ششوں کے پیچھے مہنگائی اور عوام کو ریلیف نہ دینا کہا ان کی شرح سب سے زیادہ سندھ میں 74فیصد ، پنجاب میں 62فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 59فیصد نظر آئی ۔
اہم خبریں سے مزید