• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ہمایوں سعید کی بیٹی بھی ہے؟ صارفین کا سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

ہمایوں سعید نے اپنی سالی ثناء شاہنواز کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

اداکار نے ثناء شاہنواز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اُنہیں بیٹی کہہ کر مخاطب کیا اور لکھا کہ میری بیٹی، میرے سپورٹ سسٹم، میری طاقت، میری دیکھ بھال کرنے والی کو سالگرہ مبارک ہو۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ کی توانائی  سے مجھے طاقت ملتی ہے، اللّہ آپ کو ہمیشہ اس توانائی سے بھرپور رکھے اور آپ کو بہترین صحت، ڈھیروں خوشیاں اور بڑی کامیابیاں عطا فرمائے۔

ہمایوں سعید کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے اور سوال کر رہے ہیں کہ کیا واقعی ثناء شاہنواز اداکار کی بیٹی ہیں؟

دوسری جانب کچھ صارفین نے یہ کہا کہ یہ ہمایوں سعید کی بیٹی نہیں بلکہ اُن کی اہلیہ ثمینہ کی بہن ہیں۔

واضح رہے کہ ثمینہ ہمایوں اور ہمایوں سعید کی شادی کو تقریباً 18 سال ہو چکے ہیں اور اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر آپ کو ہمایوں سعید کی نومولود بچوں کے ساتھ اکثر تصاویر نظر آئیں گی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمایوں سعید بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید