• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کیلئے سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید نےاداکار کی سالگرہ کے موقع پر انہیں محبت بھرے پیغام کے ساتھ مبارکباد دی ہے۔

ثمینہ ہمایوں سعید نےفوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر و اداکار ہمایوں سعیدکی ایک تصویر شیئر کی۔


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر روز میں آپ سے ملنے اور آپ کے ساتھ اس زندگی کو گزارنے کے لیے شکرگزار ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری زندگی کا ہیرو بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی محبت ، مہربانی اور صبر کا شکریہ, آپ کی عاجزی اور مثبت سوچ مجھے اور آپ کے آس پاس کے ہر شخص کو ناقابل یقین قوت بخشتی ہے۔‘

ثمینہ ہمایوں نے ہمایوں سعید کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو آنے والی لاتعداد سالگرہ منانے کا موقع ملے، ہم ہر دن ایک دوسرے کی خوشیوں کو منانے کی وجہ تلاش کرتے رہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ آپ کو لازوال رحمتیں عطا فرمائے۔ میں آپ سے  بے پناہ محبت کرتی ہوں! سالگرہ مبارک ہو۔‘

تازہ ترین