گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قوم کو شعور دیا ہے کہ کسی کے آگے نہ جھکیں۔
ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ خوددار پاکستان کا جو شعور عمران خان نے عوام کو دیا، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔
گورنر پنجاب نے خوددار پاکستان کے قیام کیلئے ریلیاں نکالنے پر قوم کو مبارکباد بھی دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، چلاس، کوہاٹ، چیچہ وطنی، جہانیاں، میانوالی، بہاولنگر، منڈی بہاء الدین، سکھر، کندھ کوٹ، خیرپور اور تھر پارکر میں عمران خان کی اپیل پر احتجاج کیا تھا۔